66.29.132.4 United States

12-Oct-2021

surjani town Mein Aaye Din Wardha to main ijafa

by admin



*کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں*

کراچی علاقے سرجانی ٹاؤن سکیٹر فائیو ڈی میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے مکین خوف و ہراس کا شکار ۔ کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ۔ گزشتہ کئی روز سے سیکٹر فائیو ڈی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کبھی کوئی اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہوجاتا ہے ۔ تو کوئی اپنے موبائل فون سے روز بروز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس ۔
بروز اتوار سرجانی ٹاؤن سکیٹر فائیو ڈی میں الیاس کلینک کے برابر میں المدینہ میڈیکل اسٹورز آفاق بھائی پر تقریباً ایک بجے کے بعد میڈیکل اسٹورز بند ہورہا تھا کہ اچانک کچھ لوگ میڈیکل اسٹورز میں اسلحے کے روز پر تقریباً 30 سے 35 ہزار نقد لے کر فرار ۔ میڈیکل اسٹورز کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کارنامہ نیوز نے حاصل کرلی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے صاف نظرآرہی ہیں ۔
میڈیکل اسٹورز کی تمام لیبر کو دوکان میں بند کر کے فرار علاقے مکین سے رابطے کے بعد میڈیکل اسٹورز کے ورکرز کو تالے توڑ کر دوکان سے باہر نکالا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع قریبی سرجانی تھانے میں کرادی گئی۔ علاقہ مکین کی پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور رات کے وقت پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کیا جائے ۔ تاکہ عوام ان ڈکیتوں اور چوروں سے محفوظ رہ سکے
۔چیف ریپوٹر کارنامہ نیوز کراچی

Related Posts

Leave a Comment

Translate »