66.29.132.4 United States

12-Oct-2021

Mustafa kemal ka general workers se kutub

by admin



کراچی رپورٹ (حاکم )

پاک سر مین پارٹی (PSP) ملیر کا جنرل ورکر اجلاس

پاک سرزمین پارٹی ملیر کا جنرل ورکر اجلاس بھینس کالونی بن قاسم ٹاؤن ملیر میں ہوا

پاک سرزمین پارٹی ملیر کے جنرل ورکر اجلاس میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کیا

سید مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم نے کراچی سے خوف کے بت کو گرایا ہے
جب ہم نے تحریک کا آغاز کیا تھا تو ہمارے دشمن ہم سے پوچھتے تھے کے کب تک گھروں میں چھپ کر رہوگے ۔!
آج مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی ہر گھر جا رہا ہے لیکن مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کے اللّه چاہتا تو فرعون کو اپنی طاقت سے ختم کر سکتا تھا لیکن اللّه نے موسیٰ کو فرعون کے خاتمے کے لیۓ بھیج کر انسانوں کو یہ سبق دیا کے جب تک انسان خود ظلم کے خلاف نہیں اٹھینگے تو اللّه بھی انکی مدد نہیں کریگا اس لیۓ ان ظالم حکمرانوں کے لیۓ ہمیں خود لڑنا ہوگا

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کے ہم حق پر ہیں اور حق کے راستے میں مشکلاتیں آتی ہیں پہلے جب ہم لوگوں کے پاس جاتے تھے تو لوگ ہمیں پتھر مارتے تھے آج پھول نچھاور کر رہے ہیں

سید مصطفیٰ کمال نے PDM کے جلسے پر تنقید کرتے ہووے کہا کے 11 جماعتی اتحاد نے پہلے اپنے اقتدار میں پاکستان کا بیڑہ غرق کیا ہے اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی 12 سالوں سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے لیکن ہمارا پاس پینی کا صاف پانی تک نہیں

سید مصطفیٰ کمال نے کہا جناح گراؤنڈ تو ہم 2019 میں بھر چکے ہیں اورپھر 8 نومبر کو بھی جناح گراؤنڈ کو ہم عوام سے بھر دینگے

سید مصطفیٰ کمال نے کارکنان کو 8 نومبر کی دعوت دیتے ہووے کہا کے 8 نومبر کو ہم کراچی کے جناح گراؤنڈ کو کراچی کی عوام سے بھر کردنیا کو یہ پیغام دینگے کے کراچی کی عوام گیارہ جماعتی اتحاد کو مسترد کرتی ہے
انہوں نے کہا کے 8 نومبر کو پی ایس پی کا کوئی کارکن اپنے گھر میں کسی کو نہیں چھوڑیگا ھر کارکن اپنی ماں بہن بیٹی بھائی بوڑھوں کو لیکر جناح گراؤنڈ پھنچیگا

اس موقعے پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Related Posts

Leave a Comment

Translate »