66.29.132.4 United States

11-Oct-2021

Manarti Wing

by admin

تحریر ۔ دلاور گلزار گل

صدر منارٹی ونگ
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ کورنگی۔
ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع سیکٹر 32 ۔اے میں واقع النور سوسائٹی
اور ضیا ءکالونی جوکہ مسلم کمیونٹی اور کرسچن کمیونٹی پر
مشتمل ھے اور مقامی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی عدم
توجہی کی وجہ سے گندگی اور غلاظت کا ڈھیر بن چکی ھے۔
یہ علاقہ تقریب 2500 گھروں اور پندرہ ھزار سے بیس ھزار نفوس پر
مشتمل ھے۔
اس علاقہ کا رہائشی المیہ یہ ھے کہ نہ گلیاں پکی ھیں اور نہ ھی
نظام سیوریج کو بحال رکھنے کے لئے لائنیں موجود ھیں اور نہ ھی
علاقے میں سویرج کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیئے مین ھول
موجود ھیں اور اگر کہیں کہیں پر مین ھول ھیں بھی تو وہ ٹوٹ
پھوٹ کا شکار ھیں۔ گھروں کا گندہ پانی گلیوں میں بہتا رہتا ھے
اور کسی کھلی جگہ پر جمع ھو کر تالاب کا منظر پیش کرتا ھے اکثر
معصوم اور کمسن بجے اگر غلطی سے گر جائیں تو پتہ بھی نہیں چلتا
اور لقمہء اجل بن جاتے ھیں۔
اکثر موسم برسات میں بارش کا گندہ پانی گلیوں میں بہتا ھوا گھروں
میں داخل ھو جاتا ھے جسکی وجہ سے مکین ِسخت اذیت سے دوچار
ھوجا تے ھیں اور وبائی امراض کے پھیلنے سے علاقہ مکین بیماریوں
کا شکار ھو جاتے ھیں۔
غور طلب پہلو یہ ھے کہ یہ گنجان آبادی مزدور پیشہ افراد پر مشتمل
ھے اور روزانہ کی بنیاد پر ملنے والی مزدوری سے اپنے کنبہ کی کفالت
کرتی ھے اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ھیں۔
علاقے میں رہنے والے مسلم کمیونٹی کی مساجد اور کرسچن کمیونٹی
کی عبادت کے گرجا گھر کے مرکزی دروازوں اور گلیوں اور راستوں
میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر موجود ھونے اور گنڈہ
پانی جمع ھو جانے کی وجہ سے آنے جانے کے راستے بھی مققود ھو
چکے ھیں ۔
انتہائی حیرت اور مذمت کا مقام یہ ھے کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملہ ہر وقت اپنی ڈیوٹیوں پر
مامور رہتا ھے اور ہر ماہ پابندی کے ساتھ تنخواہیں بھی ادارے سے
وصول کرتے ھیں مگر علاقائی مسائل انکی نظر سے دور بہت دور رہتے
ھیں ۔
علاقے کے مکینوں کے در پیش انسانی بنیادی مسائل پر تو موجودہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بھی توجہ دینے سے قاصر
نظر آتی ھے آے دن اخبارات کی شہ سرخیاں انکی کر٘یشن کہانیوں
پر محیط ھوتی ھیں حد تو یہ ھے کے دور حاضر میں ڈسٹرکٹ
کورنگی کے افسر شاہی بھی سندھ حکومت سے پیچھے نہیں رھے اور
ڈسٹرکٹ کورنگی کے افسران بھی اربوں کے کرپشن میں ملوث نظر
آرھے ھیں جسکے مبینہ کریپشن کیس قابل احترام عدالتوں میں نظر
آتے ھیں۔
ابھی حال ھی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ کورنگی
کے قابل احترام صدر محترم تنویر چوہدری صاحب کے جاری کردہ
احکامات کی روشنی میں النور سوسائٹی اور ضیاع کالونی کی عوام
کی جانب سے موجودہ نامسائد حالات اور علاقے میں موجود گندگی
کی تحریری شکایت پر راقم انحراف نے علاقے کا تفصیلی سروے کیا
اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ انشاا
بہت جلد مقامی انتظامیہ سے ملاقات کرکے درپیش مسائل کو حل
کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔
علاقے میں موجود گندگی اور کچرے کےڈھیر اور گندے اور بدبودار
پانی کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظام پر انتہائی افسوس کا
اظہار کیا اور علاقے کی تصاویر بھی لی گئی ۔جوکہ مندرجہ بالا تحریر
کی عکاس ھیں ۔۔۔۔۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »