66.29.132.4 United States

11-Oct-2021

Karacahi ki tarikh ka sab say bahra sahafi program

by admin



کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا صحافتی پروگرام زیر انتظام انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان۔
مہمان خصوصی جناب سعید احمد خان لودھی اور ڈاکٹر ایوب کاوش

دنیا صحافت کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان جو کہ دنیا کے 57 ممالک سے زائد میں کام کر رہی ہیں کے زیر انتظام کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن کھڈا مارکیٹ میں آزادی صحافت کے نام سے ایک صحافتی پروگرام ہوا جس کی صدارت انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان رابطہ گروپ کے صدر جناب سعید احمد خان لودھی اور انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین جناب ڈاکٹر ایوب کاوش نے کی
پروگرام آگنائیزر وقاص میمن جنید سومرو عابد مولائی اشفاق جعفری عرفان میمن فرحان کمبھارکرن ناز سکندر کلر کاشف سندھی حسن محمود شاہ سہیل میمن یعقوب پٹنی فیضان میمن اور (کارنامہ نیوز سےشیخ بشیر احمد) شہروز شہزاد عائشہ خان تھے اس عظیم الشان پروگرام میں سیکڑوں کی تعداد میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی سماجی کارکنان کے علاوہ علاقائی معززین نے شرکت کریں شرکاء سے تفتیش نیوز کے سی ای او عمر فاروق عرف بابو روزنامہ پیارا وطن کے منیب ساحل فلک نیوز کے جناب غلام شاہ ایڈیٹر نئی روشی حسن محمود شاہ حافظ قیصر گل نوید وسیم سربازی انٹرنیشنل باکسر نادر بلوچ جی یو آئی کے امیر مولانا نورالحق پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی جناب روز خان پی پی کے فاروق میمن حنیف مندرہ نیشنل پریس کلب کے صحافی راجہ کامران افواج پاکستان حمایت تحریک کے چیئرمین حاجی میر باز خان ایڈوکیٹ مظہر خان انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ایوب کاوش انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل اف پاکستان کے رابطہ گروپ کے صدر سعید احمد خان لودھی کے علاوہ بھی شرکاء سے خطاب کیا گیا ڈاکٹر ایوب کاوش اور سیعد احمد لودھی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان کے رہنماوں کی شب و روز کی محنت اور انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان کے منشور اورصحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیے جاتے ہیں ان سے آگاہی دی اس عظیم الشان تقریب میں سو سے زائد صحافیوں اور سماجی کارکنان سیاسی پارٹیوں کے عہدے داران کو انٹرنیشنل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان کی طرف سے اعزازی شیلڈ ڈاکٹر ایوب کاوش اور سعید احمد خان لودھی نے دیں اس کے علاوہ علاقائی معززین میں سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی تحفے کے طور پر دی گئی اختتامی تقریب پر پرتکلف عشائیے کا اہتمام رکھا گیا اتنے بڑے اور خوبصورت پروگرام کو باوقار انداز میں کرنے پر سعید احمد خان لودھی اور ڈاکٹرا یوب کاوش نے رابطہ گروپ کے وقاص میمن جنید سومرو عابد مولائی اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »