66.29.132.4 United States

11-Oct-2021

Appeal to Chief Minister Sindh and IG Sindh to take notice

by admin

تحریر
چیف رپورٹر محمد آصف خان

وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل

سپرہائی وے نوری آباد پولیس تھانہ بولا خان پولیس
کی حیدر آباد سے کراچی آنے جانے والے بائیک سوار سمیت دیگر پرائیوٹ گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے ناکے لگا کر اسنیپ چیکنگ کی آڑ میں بھتہ خوری سے پر یشان مسافروں کی وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل.

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر نوری آباد پولیس اور تھانہ بولا خان کی پولیس نے حیدرآباد سےکراچی آنے جانے والے مسافروں عرصہ دراز سے نوری آباد اور اس سے آگے تھانہ بولا خان پولیس آنے اور جانے والے روڈ کے دونوں اطراف اسنیپ چیکنگ کے نام پر موٹر سائیکل سوار ہو یا ہائی روف یا سہون شریف جانے والے زائرین کی گاڑیاں روک کر تلاشی کے نام پر مسافروں کو ڈرادھمکا کر رشوت لینے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ مسافر حضرات دن اور رات کے اوقات میں ان کرپٹ پولیس اہلکاروں کو خوف کی وجہ سے پیسے دینے پر مجبور ہیں سفر کرنے والے لوگوں کے مطابق ہائی وے سنسان علاقے میں یہ لوگ آنے جانے والی گاڑیوں کو اچانک روک کر خوفزدہ کرتے کے سنسان جنگل کے خوف سے لوگ ان اہلکاروں کو پیسے دیکر ہی اپنی جان چھڑانے پر مجبور ہیں وہاں جنگل کا ہی قانون لگتا ہے نہ کوئی دیکھنے والا ہے نہ سنے والا جب قانون کے رکھوالے ہی ڈاکو بن جائیں تو کس سے فریاد کریں جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ بھی ہیں وہ بھی تو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے میں مصروف ہیں لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ پولیس سمیت ڈی رینجرز سے نوری آباد پولیس اور تھانہ بولا خان پولیس کی اسنیپ چیکنگ کی آڑ میں بلاوجہ تنگ کر کے بھتہ خوری پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوری آباد اور تھانہ بولا خان ہائی وے کی حدود میں بھی اگر ضرورت ہے تو پاکستان رینجرز کی ڈیوٹی لگادی جائے تاکہ مسافر حضرات بےخوف اور سکون سے سفر کر سکیں

Related Posts

Leave a Comment

Translate »