لینڈ مافیانے غریب کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا جعفر عالم کی احکام بالا سے انصاف کی دہاٸی رپورڻ عبدالکریم تفصيلات کے مطابق جعفر عالم ولد محمداسماعیل نے کارنامہ نیوز آفس آکر بتایا کہ میں نے مصري خان اور غلام حسین لاشاری سے ایک ایک پلاٹ لیا تھا میں نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی سے ان پلاٹوں کی چاردیواری بناٸی کچھ دن قبل قبضہ مافيا ریحان بروھی اور منیر بروھی نے میرے پلاٹ پرقبضہ کيا اور کچھ لوگوں سے ملکر ميرے پلاٹ کی چار دیواری کی توڑ پھوڑ کی جس پر میں نے انکو روکا لیکن میری انہوں نے ایک بھی نہ سنی اور مجھے مارا اور علاٸقے کی پولیس کو بلایا اور پولیس مجھے تھانے لے گٸ اور دھمکیاں دی کہ تمھیں باٸیک چوری میں ایف آئی آر کرکے اندر کردے گے جس کے بعد پولیس نے مجھے 3گھنٹے بعد چھوڑدیا میں ایک غریب بندہ ہوں میری احکام بالا وزیراعلٸ سندھ آجی سندھ ڈی ائی جي ايسٹ زون اور ايس ايس پي ملير سے مدد کی اپیل کرتا ہوں خداراں مجھ پر رحم کیا جاٸے اور لینڈ مافیا سے میرے پلاٹ واپس دلوایا جاۓ میں ھميشہ دعاگو رہوں گا