66.29.132.4 United States

11-Oct-2021

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان و اہمیت کیا ہے

by admin

* کالم نگار سید آفاق جمال *

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان و اہمیت کیا ہے؟
جس طرح قرآن میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کے کوئی رسولوں میں تفرق رکھے وہ مسلمان نہیں اسی طرح میرے پاک نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سارے اصحاب ؓ اجمعین عزت و محبت و احترام کے مستحق ہیں ۔

کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔
صحابہؓ کے ذریعے ہی کلمہ ہم تک پہنچا ۔
صحابہؓ کے ذریعے قرآن ہم تک پہنچایا ۔
صحابہؓ کے ذریعے ہی سنت ہم تک پہنچی ۔
اگر یہ ہم تک ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان جو ہمارے رب نے اپنے محبوب اطہر رحمت العالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے قلب اطہر میں اتارا ہم تک تحریر کے ذریعے نہ پہنچاتے اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم احادیث بن کر ہمارے سامنے نہ آتی تو ہم آج بھی غافل ہوتے اپنے رب سے اور اپنے رب کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے اور عشق نبی صلی الله عليه وسلم کی لذت سے یہ ہی وہ اصحاب ہیں جنہوں نے قرآن اور احادیث کو تحریر کے ذریعے محفوظ کیا اور ہم تک پہنچایا ورنہ آج ہم آنکھ ہو کر اندھے اور کان ہو کر بہرے اور زبان ہو کر گونگے ہوتے کیونکہ ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا اپنے رب کی عظمت اور اپنے نبی رحمت العالمین کی۔شان اقدس کا اس لئے یاد رہے جس طرح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر اللہ کا صحیح اور مکمل تعارف نا ممکن ہے ۔ اسی طرح صحابہؓ کے بغیر میرے سرکار میرے آقا محمد صلی اللہ کا صحیح اور مکمل تعارف نا ممکن ہے ۔

اس لئے صحابہؓ کی اپنی شان ہے لیکن وہ بھی ہمارے لئے قابل احترام ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو دین و اسلام سمجھنے کی توفیق دے اور سمجھ کر اس ہر عمل کرنے کی ہدایت دے آمین یا رب العالمین

Related Posts

Leave a Comment

Translate »