66.29.132.4 United States

12-Oct-2021

تعلقہ مورو کی حضوراں کو انصاف کی تلاش ۔ جان جانے کے خدشے سے گاؤں سے کراچی آگئی

by admin



تعلقہ مورو کی حضوراں کو انصاف کی تلاش ۔
جان جانے کے خدشے سے گاؤں سے کراچی آگئی
اسٹاف رپورٹر ۔۔تعلقہ مورو کی حضوراں انصاف کی تلاش میں دربدر ۔جان جانے کے خدشے پر گاؤں سے کراچی آگئی ۔رشتے کے تنازعے پر تعلقہ مورو حاجی صالح کلہوڑو گوٹھ کی حضوراں کے بھائیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر ۔پولیس تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سے تنگ آکر حضوراں کراچی میں پناہ لینے پر مجبور ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازعے پر محمد وریل اور انسپکٹر نظام الدین جو سندھ پولیس کراچی میں تعینات ہے اپنی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ جھوٹی ایف آئی آر کروائی ۔جس میں نامزد ملزمان کی ضمانت ہوگی ۔لیکن حضوراں کو پولیس انسپکٹر نظام الدین نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور آج حضوراں کراچی میں جان بچانے کی غرض سے چھپتی پھر رہی ہے ۔کل مورخہ 31 اگست بروز پیر سات بجے شام دو کاروں میں مسلح 6افراد جن میں دو پولیس اہلکار وردی میں اور چار بغیر وردی کے کے حضوراں جہاں رہائش پذیر ہے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں آئے اور حضوراں کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔مزاحمت پر اور شور شرابا کرنے پر یہ لوگ اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔حضوراں نے فریاد کرتے ہوئے بتایا اس کی جان کو اور اہل خانہ کو خطرہ ہے پولیس انسپکٹر نظام الدین سے اور وریل سے اور دیگر جن میں محمد شریف ۔محمد حنیف ۔محمد لائق ۔اور عابد شامل ہیں ۔

Related Posts

Leave a Comment

Translate »